ابنا: جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے مصر میں آمریت کے سیاہ دور کے بعد پہلے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی اسلامی تحریکوں کی 90فیصد کامیابی کو حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں امت مسلمہ کے اندر بیداری کی ایک لہر ہے کیونکہ کرپٹ قیادت ،فرسودہ نظام اور غیروں کی غلامانہ پالیسیوں کو جاری رکھنے والے حکمرانوں نے اپنے عوام کو مہنگائی ،کرپشن اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ۔اس لئے وہ فرسودہ نظام سے نجات اور اسلام کے عادلانہ نظام میں ہی اپنے تمام مسائل کا حل سمجھتے ہیں ۔
تیونس ،ترکی،الجزائر،مراکش اور مصر میں اسلامی جماعتوں کی بھرپور کامیابی دینی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ۔
.......
/169